امریکا: پولیو جیسی بیماری کا سبب بننے والا وائرس بچوں میں پھیلنے لگا
Web Desk
7 October 2026
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سانس کا ایک خطرناک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جو نایاب صورتوں میں بچوں میں پولیو جیسی ایک معذور کن بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ گندے پانی کے نمونوں کی نگرانی کرنے والے ادارے ‘وایسٹ واٹر اسکین’ کے اعداد و شمار کے مطابق، انٹرو وائرس ڈی 68 (EV-D68) کی مقدار بے ایریا کے مختلف علاقوں بشمول پالو آلٹو، ناپا، جنوب مشرقی سان فرانسسکو اور سان رافیل میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق عام طور پر موسمِ گرما کے اختتام اور خزاں کے آغاز میں پھیلنے والے اس وائرس کی علامات نزلہ، زکام، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری جیسی ہوتی ہیں، تاہم شیر خوار اور کم عمر بچوں میں یہ پیچیدہ ہو کر نمونیا کا روپ بھی دھار سکتا ہے۔ انتہائی نایاب صورتوں میں یہ وائرس ‘ایکیوٹ فلیکسڈ مائیلائٹس’ (AFM) نامی خطرناک اعصابی بیماری کا سبب بنتا ہے جو بچوں کے پٹھے کمزور یا معذور کر سکتی ہے۔ طبی ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں میں سانس کی شدید دشواری یا غیر معمولی اعصابی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق
7 October 2026
کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
6 October 2026
نیویارک میں خسرے کی وبا کے باعث ایمرجنسی نافذ
6 October 2026
خیبر میں رواں سال پولیو کا چھٹا کیس رپورٹ
5 October 2026
اخروٹ کھانا مزاج پر اثر انداز ہو سکتا ہے: تحقیق
5 October 2026
بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے اہم فیصلہ
5 October 2026
چین: کمر کا کامیاب آپریشن، تین نومولودوں کے وزن کے برار گانٹھ نکال دی
5 October 2026
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026