LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی حکام چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار

کراچی، ورلڈ ہارٹ ڈے پر جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے حوالے سے سائیکل ریس کا انعقاد

Web Desk

28 September 2026

کراچی میں عالمی یومِ قلب (ورلڈ ہارٹ ڈے) کی مناسبت سے ایک نجی ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خصوصی سائیکلنگ ایونٹ ‘رائیڈ فار ایوری ہارٹ’ کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ انتظامیہ کے مطابق اس ایونٹ کا بنيادی مقصد عوام الناس میں دل کی امراض سے بچاؤ، صحت مند طرزِ زندگی کی ترغیب اور روزمرہ کی زندگی میں جسمانی سرگرمیوں اور ورزش کی اہمیت کے بارے میں آگاهی پیدا کرنا ہے۔

سائیکل ریس کا باقاعدہ آغاز سندھی مسلم سوسائٹی سے ہوا، جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی نجی ہارٹ ہسپتال کے میڈیکل سینٹر ڈی گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ایونٹ میں شریک شہریوں اور سائیکلسٹوں نے اس صحتمندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے جسمانی ورزش اور سائیکلنگ کو بہترین عادت قرار دیا۔