بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
Web Desk
25 September 2026
ایسے افراد جو باضابطہ طور پر ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار نہیں ہوتے لیکن ان کا بلڈ شوگر لیول معمول سے زیادہ ہوتا ہے، جن کے لیے ‘پری ڈائبیٹیز’ (Prediabetes) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، ان میں متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔ تاہم، ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پری ڈائبیٹیز اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچاؤ کا ایک آسان ترین طریقہ اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانا کھانا ہے۔
طبی جریدے ‘سائنس ایڈوانسز’ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، جو افراد اپنے گھر والوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں، ان میں بلڈ شوگر کی سطح تنہا کھانے والوں کے مقابلے میں بہت کم بڑھتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیاروں کے ساتھ بیٹھ کر زیادہ کاربوہائیڈریٹس پر مبنی غذا استعمال کرنے کے باوجود گلوکوز کی سطح میں معمولی اضافہ ہوتا ہے اور جسم تیزی سے اسے معمول پر لے آتا ہے۔ محققین کے مطابق انسانی جسم فطری طور پر سماجی میل جول کا عادی ہے اور اپنے پیاروں کی موجودگی میں جسمانی توانائی بہتر طریقے سے ریگولیٹ ہوتی ہے، جس سے نہ صرف بلڈ شوگر کنٹرول میں رہتی ہے بلکہ جسمانی درجہ حرارت بہتر ہوتا ہے اور ذہنی تناؤ میں بھی کمی آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل دوا، ورزش یا متوازن غذا کا متبادل تو نہیں، لیکن ہائی بلڈ شوگر، دل کے امراض اور ذیابیطس سے محفوظ رہنے کا ایک مؤثر اضافی ذریعہ ضرور ہے۔
متعلقہ عنوانات
انسدادِ پولیو مہم کا پانچواں روز: نیشنل ای او سی کے مطابق اب تک 2 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
25 September 2026
عمر رسیدہ جلد کے زخم بھرنے کی نئی دوا کے حوصلہ افزا نتائج
24 September 2026
پولیو ٹیم پر حملہ، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج
24 September 2026
امریکہ میں وزن کم کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی جی پی ایل ون اودیات سے لوگ بینائی سے محروم ہونے لگے
24 September 2026
وائے کروموسوم کا ختم ہونا کینسر کی پہلی علامت ہو سکتا ہے: تحقیق
23 September 2026
ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم جاری: 2 روز میں 1 کروڑ 64 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیے گئے
23 September 2026
پمز میں زیرعلاج 40 سالہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی
23 September 2026
نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کے سکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید
22 September 2026