LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم قرار دیدیئے پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت

پولیو ٹیم پر حملہ، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

Web Desk

24 September 2026

لاہور کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر ہونے والے حملے کا مقدمہ ہیلتھ انسپکٹر کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف کل 5 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق محکمہ صحت کی پولیو ٹیم گلی نمبر 125 میں اپنے فرائضِ منصبی سرانجام دے رہی تھی کہ اس دوران ایک بااثر شخص نے اپنی والدہ کے ہمراہ ٹیم کے استفسار پر تلخ کلامی کی اور بدتمیزی کی۔ ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور گالم گلوچ کی گئی۔ مجموعی طور پر تین افراد اور ایک خاتون (والدہ) نے پولیو ٹیم پر جسمانی تشدد کیا۔

متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے ڈیوٹی پر موجود ہیلتھ انسپکٹر پر بھی حملہ کیا اور اس کے ہاتھ سے سرکاری کاغذات چھین کر پھاڑ دیے۔ مدعیِ مقدمہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا اور پولیو جیسی قومی مہمات میں رکاوٹ بننے والے ان عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔