LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج

برطانیہ میں ڈاکٹروں کا کم تنخواہوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان

Web Desk

16 December 2025

لندن: انگلینڈ میں ڈاکٹرز نے کم تنخواہوں اور کام کے لیے مشکل شرائط کے خلاف 17 سے 22 دسمبر تک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلینڈ میں ڈاکٹرز کے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹرز نے برطانوی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کو مسترد کر دیا۔ڈاکٹرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ تنخواہیں اور کام کے حالات ناقابل قبول ہیں۔ جس کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ہڑتال کے دوران اسپتالوں اور طبی مراکز میں معمول کی سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ مریضوں کو صرف ہنگامی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔