قومی انسدادِ پولیو مہم جاری، پہلے روز ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
Web Desk
16 December 2025
ملک بھر میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط اور مسلسل اقدامات جاری ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ مہم کے پہلے روز ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق صوبہ پنجاب میں 72 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، جبکہ سندھ میں 26 لاکھ 1 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں 23 لاکھ 4 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 7 لاکھ 6 ہزار سے زائد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 46 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 89 ہزار سے زائد اور آزاد جموں و کشمیر میں 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
نیشنل ای او سی نے واضح کیا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذوری کا شکار بنا دیتا ہے، تاہم بروقت ویکسینیشن کے ذریعے اس مرض سے مکمل تحفظ ممکن ہے۔
ترجمان نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین اور کمیونٹی کی بھرپور شراکت کے بغیر قومی پولیو مہم کی کامیابی ممکن نہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں پولیو مہم بیک وقت جاری ہے تاکہ خطے سے پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
11 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026
شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
10 September 2026
بہت زیادہ گرم چائے پینے والے افراد خبردار، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
10 September 2026
پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور
9 September 2026