LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات

ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

Web Desk

21 September 2026

پاکستان بھر کے منتخب 115 اضلاع میں ایک بار پھر وسیع پیمانے پر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) کے مطابق اس مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو قطرے پلانے کی اس عظیم مہم میں ملک بھر میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 13 اضلاع میں 1 کروڑ 6 لاکھ بچوں، سندھ کے 30 اضلاع میں 1 کروڑ بچوں اور خیبر پختونخوا کے 37 اضلاع میں 73 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار جبکہ گلگت بلتستان کے 2 اضلاع میں 1 لاکھ 37 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ ملک سے اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔