LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار مغرب یوکرینیوں کی لاشیں استعمال کرکے روس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: سرگئی لاوروف پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر کابینہ کمیٹی اجلاس: ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری

وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت ایس او ایز کمیٹی کا اجلاس

Web Desk

15 December 2025

سرکاری اداروں میں اصلاحات اور بورڈز کی تشکیل نو پر غور، اہم تقرریاں منظوری میں شامل

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری اداروں کے بورڈز کی تشکیل نو اور تقرریوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کمیٹی نے درج ذیل اہم فیصلے کیے:

پاکستان ری انشورنس کمپنی اور اسٹیٹ لائف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری

اگنائٹ کمپنی کے بورڈ میں نئے اراکین کی تقرری کی منظوری

یو ایس ایف بورڈ میں زونگ کے سی ای او کو بطور ڈائریکٹر نامزد کرنے کی منظوری

مزید براں، وزارتِ صنعت کو مورافکو انڈسٹریز کے انضمام پر تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کمیٹی نے پی ٹی ڈی سی کے خاتمے سے متعلق سابقہ فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر بھی غور کیا اور وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ پی ٹی ڈی سی پر نئی جامع سمری دوبارہ پیش کی جائے۔

اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنٹر آف ایکسیلینس کے قیام کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات اور رائٹ سائزنگ حکومت کی ترجیح ہیں۔