LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے: وزیراعظم وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ جمہوریت کی کامیابی کیلئے قانون کی عملداری بنیادی امر ہے: مریم نواز مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کو سکیورٹی فراہم کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا: سلمان رفیق فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی

وزیراعظم آفس نے ادویات کی مقامی خریداری کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے

Web Desk

14 September 2026

وزیراعظم آفس نے مالی سال 2026-27 کے لیے ادویات کی مقامی خریداری کے سلسلے میں باقاعدہ ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔ جاری کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق صرف اسلام آباد اور راولپنڈی کی رجسٹرڈ ادویات فراہم کرنے والی فرمز ہی ان بولیوں میں حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام خواہش مند کمپنیوں کے لیے ای پیڈز (e-PADS) پورٹل پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ ان کے پاس فعال جی ایس ٹی (GST) اور این ٹی این (NTN) نمبرز کا ہونا بھی ضروری شرائط میں شامل ہے۔

حکومتی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ ادویات ساز اور سپلائر فرمز اپنی تمام تر بولیاں 29 ستمبر 2026ء تک جمع کرا سکیں گی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے موصول ہونے والی تمام تر بولیاں مقررہ تاریخ یعنی 29 ستمبر کو ہی تمام بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی، جس کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق خریداری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔