پلاسٹک سے نکلنے والے کیمیکل بچوں پر کیا منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں؟
Web Desk
11 December 2025
لانسٹ پلینیٹری ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے گزشتہ دہائی میں پلاسٹک، فوڈ پیکجنگ، کاسمیٹکس اور پرسنل-کیئر پروڈکٹس میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے دو قسم کے کیمیکلز کے اثرات کو ٹریک کیا۔
بِسفینول ایس (جس کو بی پی ایس کے نام جانا جاتا ہے) اور میتھائل پیرابن کو اشیاء سازوں نے اس وقت متعارف کرایا تھا جب حکومتوں نے ایک اور کیمیکل بِسفینول اے (بی پی اے) کے استعمال کو محدود کیا تھا۔متعدد اشیاء اب ’بی پی اے-فری‘ بتائی جاتی ہیں، لیکن ماضی میں بچوں کی بوتلوں اور کھانے کے برتنوں میں استعمال کیے جانے والے اس کیمیکل کا تعلق ہارمونل اور نشو نما کے مسائل سے جوڑا گیا تھا۔تازہ ترین تحقیق میں فرانس اور اسپین میں 1000 سے زیادہ حاملہ خواتین کے پیشاب کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا۔مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ حمل کے دوران بی پی ایس اور میتھائل پیرابن کی زیادہ مقدار کا تعلق 18-24 ماہ کے دوران بچوں کے جذباتی اور رویوں کے نشو نما میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں سے تھا۔
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026