کولڈ ڈرنکس پینے والوں کے لیے سخت احتیاط کی وارننگ جاری
Web Desk
11 December 2025
رپورٹ کے مطابق ایک صحت مند 50 سالہ شخص روزانہ 8 انرجی ڈرنکس پینے کے بعد اسٹروک کا شکار ہو گیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ کولڈ ڈرنکس دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرات بڑھا سکتے ہیں۔
اس شخص نے نہ تو کبھی سگریٹ نوشی کی اور نہ شراب یا منشیات کا استعمال کیا تھا، تاہم اچانک اس کے بائیں حصے میں بے حسی، توازن اور چلنے میں دشواری، نگلنے میں مسئلہ اور بولنے میں مشکلات پیدا ہوئیں۔
اسپتال میں جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ اس کا اسٹروک دماغ کے اس حصے میں ہوا، جو حرکت اور حسّی ادراک میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے بلڈ پریشر کو 254/150 mm Hg ریکارڈ کیا گیا، جو انتہائی خطرناک تھا، ڈاکٹروں نے بلڈ پریشر کم کرنے کی دوائیں دی، مگر گھر واپس جانے کے بعد بلڈ پریشر دوبارہ بلند ہوا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ روزانہ تقریباً 1,280 mg کیفین استعمال کر رہا تھا، جو سفارش شدہ حد 400 mg سے تین گنا زیادہ تھی۔
ڈاکٹر مارٹھا کوائل اور سنیل منشی نے کہا کہ انرجی ڈرنکس کے استعمال پر سخت پابندیاں اور عوام میں شعور پیدا کیا جانا چاہیے، خاص طور پر نوجوانوں میں، تاکہ دل کی بیماریوں اور اسٹروک کے خطرات کم کیے جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026
بلڈ پریشر کی پرانی دوا بچوں کی خطرناک دماغی بیماری کی رفتار سست کر سکتی ہے
18 August 2026
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
18 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026