میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے معائنے اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ممکن ہوں گے
Web Desk
10 December 2025
صدر پی ایم اینڈ ڈی سی کا کہنا تھا کہ قومی انسپکٹر پائلٹ ٹریننگ پروگرام اسلام آباد میں شروع کیا گیا ہے، تین روزہ تربیت معیاری اور شفاف منظوری عمل کی جانب بڑا قدم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تربیت کے شرکا نے وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی معاونت اور رہنمائی کو پی ایم اینڈ ڈی سی صدر کا خراجِ تحسین پیش کیا۔جب کہ ملک بھر سے 60 ماہرین تربیت میں شریک تھے ، تربیت کے دوران نئے پروفارما 350 کا عملی استعمال کیا گیا، دس ملٹی ڈسپلنری ٹیموں کی مختلف کالجز میں ڈیجیٹل مشقی انسپیکشن کرائی گئی۔صدر پی ایم اینڈ ڈی سی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل انسپیکشن پائلٹ فیز مستقبل کی منظوری کے عمل کو جدید بنائے گا، تربیتی سیشن میں بیسک اور کلینکل سائنسز، میڈیکل ایجوکیشن، انجینئرنگ کے ماہرین شریک ہیں،پروگرام کی نگرانی دس تجربہ کار فیسلیٹیٹرز کر رہے ہیں۔اِسی طرح پروگرام میں کالجز کے دورے، ڈیجیٹل رپورٹنگ اور عملی مشقیں شامل ہیں،نتائج کی بنیاد پر ملک گیر ڈیجیٹل انسپیکشن رول آؤٹ کی سفارشات تیار کی جائیں گی،ٹریننگ کے بعد کراچی، لاہور، بلوچستان، کے پی کے اور دیگر ریجنز میں مزید ٹریننگ کی جائے گی۔صدر پی ایم ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی میڈیکل و ڈینٹل ایجوکیشن کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے
متعلقہ عنوانات
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026
بلڈ پریشر کی پرانی دوا بچوں کی خطرناک دماغی بیماری کی رفتار سست کر سکتی ہے
18 August 2026
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
18 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026