LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر ایرانی دھمکی کے باعث ٹرمپ کا ترکیہ سے برطانیہ تک خفیہ فوجی پرواز میں سفر امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب بانی اور اہلیہ کی قید تنہائی: بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار انتہائی اہم ہے: فیصل کریم کنڈی ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا سعودیہ کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کا غزہ میں ’’مکہ سکول‘‘ کا قیام، ایک ہزار طلبہ مستفید ہونگے صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا برطانیہ کا گمراہ ڈسکاؤنٹس اور سبسکرپشن فراڈ کیخلاف نئے اقدامات کا اعلان سعودی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا بنگلہ دیش کیلئے یومیہ پروازوں کا آغاز کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دیں: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کراچی میں گردوں کے امراض کی یونین کونسل سطح پر سکریننگ کا فیصلہ

Web Desk

9 August 2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) نے شہر بھر میں گردوں کے امراض کی مفت سکریننگ اور آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پروگرام کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز (KIKD) کے زیر اہتمام یونین کونسل (UC) کی سطح پر چیئرمینز کے تعاون سے چلایا جائے گا۔

میئر کراچی نے اس اقدام پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد شہریوں میں گردوں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص، متاثرہ مریضوں کے اصل اعداد و شمار کا تعین اور انہیں بروقت طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ تمام یوسیز میں کیمپس لگا کر شہریوں کی ابتدائی طبی جانچ کی جائے گی۔ سکریننگ کے دوران نشاندہی ہونے والے مریضوں کو کے آئی کے ڈی اور بلدیاتی ہسپتالوں میں مکمل معائنے اور مفت علاج کے لیے ریفر کیا جائے گا شہریوں کو گردوں کے امراض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بیدار کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز میں نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک سے آئے ہوئے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور کے ایم سی اپنے ہسپتالوں کو جدید و مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔