خیبر پختونخوا: 1ہفتے میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ
Web Desk
3 August 2026
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں ڈینگی وائرس کی صورتحال پر تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق گزشتہ 01 ہفتے کے دوران صوبے بھر سے ڈینگی کے 35 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں ڈینگی متاثرین کی مجموعی تعداد 250 تک پہنچ گئی ہے، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبائی دارالحکومت پشاور وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مجموعی طور پر 134 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت اضلاع کے مختلف گھروں، پانی کی ٹنکیوں اور بالٹیوں کا معائنہ کیا گیا جس کے دوران 1,488 مقامات پر پانی میں پایا جانے والا ڈینگی لاروا موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026
کراچی ایئرپورٹ: فضائی مسافروں کے لیے لازمی نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
14 September 2026
وزیراعظم آفس نے ادویات کی مقامی خریداری کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے
14 September 2026
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026