LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

اومیگا 3 کا نیا فائدہ سامنے آگیا، پھیپھڑوں کی صحت سے بھی اہم تعلق

Web Desk

21 July 2026

ایک نئی بین الاقوامی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز نہ صرف دل اور دماغ بلکہ پھیپھڑوں کے افعال کو بہتر رکھنے اور ان میں تنزلی کی رفتار کو سست کرنے میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکن جرنل آف ریسپائریٹری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کورنیل یونیورسٹی نیویارک کی ڈائریکٹر پیٹریشیا اے کاسانو اور ان کی ٹیم نے 15,063 افراد پر 7 سے 20 سالہ مشاہداتی مطالعے کے علاوہ یورپ کے 5 لاکھ سے زائد افراد کے جینیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ خون میں اومیگا 3 کی مناسب مقدار پھیپھڑوں کی کارکردگی کو سست ہونے سے بچاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مچھلی، خشک میوہ جات اور نباتاتی تیل میں پائے جانے والے اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اپنی سوزش ضد (Anti-inflammatory) خصوصیات کی بنا پر پھیپھڑوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں، تاہم محض سپلیمنٹس کے بجائے متوازن غذا اور صحتمند طرزِ زندگی کا اپنایا جانا ضروری ہے۔