LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی ملائیشیا کا اسرائیلی فوج کیلئے امداد کو اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ صومالی صدر کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، انسانی خدمات پر تبادلہ خیال جاپانی وزیراعظم کا حکمراں جماعت اور کابینہ میں ردوبدل کا اعلان روسی حملے روکنے پر یوکرین کا بھی بعض اہداف پر حملے روکنے کا اعلان پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس لیتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون تباہ کر دیا گیا جرمنی میں طیارہ حادثے کا شکار، 3 ڈچ شہری ہلاک کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ امریکی ایوان نمائندگان میں روس پر پابندیاں سخت کرنے کا بل منظور اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے ممکنہ تباہ کن خطرات روکنے کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ

سائنس دانوں کا کافی سے متعلق اہم انکشاف!

Web Desk

20 July 2026

ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی ایک نئی سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی صرف سستی دور کرنے یا توانائی فراہم کرنے والا مشروب ہی نہیں بلکہ صحت مند بڑھاپے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ معروف طبی جریدے ’نیوٹرینٹس‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق کافی میں موجود بعض قدرتی مرکبات جسم کے اندر NR4A1 نامی ایک اہم ریسیپٹر کو متحرک کر دیتے ہیں۔ محققین کے مطابق یہ ریسیپٹر جسم میں سوزش، میٹابولزم، تناؤ کے ردِعمل اور ٹشوز کی خودکار مرمت جیسے حیاتیاتی افعال کو متوازن رکھتا ہے، جو کہ لمبی اور صحت مند عمر رسیدگی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ دریافت کافی کے استعمال سے دائمی بیماریوں کے کم ہونے کی ممکنہ سائنسی وجہ بیان کرتی ہے، تاہم انسانی جسم پر اس کے درست اثرات اور روزانہ کی درکار مقدار معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔