منہ کی صفائی کے دوران کی جانے والی وہ عام غلطی جو سانس کی بو کا شکار بناتی ہے
Web Desk
6 December 2025
لگ بھگ ہر ایک ہی اپنے دانتوں پر برش کرتا ہے اور خلال بھی کرتا ہے، تاہم اگر آپ چند منٹ کے لیے اپنی زبان پر برش نہیں کرتے تو بہت بڑی غلطی کرتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق منہ میں 700 سے زائد مختلف اقسام کی بیکٹیریا ہوتے ہیں۔
ان میں سے بیشتر نقصان دہ نہیں ہوتے، مگر جو صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں، اگر وہ زبان پر رہتے ہیں تو ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ زبان کی صفائی کرنا بہت ضروری ہوتا ہے
زبان بولنے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے کیونکہ ہاضمے کا عمل زبان سے ہی شروع ہوتا ہے.اسی طرح ذائقے کی حس کے لیے بھی زبان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔تو اس کی صفائی کے چند فوائد جان لیں۔
سانس کی بو سے بچنا ممکن
جب آپ زبان صاف نہیں کرتے تو کھانے کے ذرات، مردہ خلیات اور بیکٹیریا وقت کے ساتھ وہاں جمع ہونے لگتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں سانس کی بو کا سامنا ہوتا ہے۔
زبان کی صفائی کو معمول بنانے سے سانس کی بو جیسے مسئلے کو خود سے دور رکھنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔البتہ زبان کی صفائی کے باوجود یہ مسئلہ برقرار رہتا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ کسی اور مرض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔
زبان صاف نظر آتی ہے
جب زبان میں ذرات جمع ہو جاتے ہیں تو وہ سفید رنگ کی نظر آنے لگتی ہے اور بدنما نظر آتی ہے۔زبان کی روزانہ صفائی سے اس بدنما کوٹنگ کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے اور دوبارہ اس مسئلے کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔
بیکٹیریا کا خاتمہ
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ زبان کی صفائی سے منہ میں خطرناک بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ذائقے کی حس بہتر ہوتی ہے
تحقیقی رپورٹس کے مطابق روزانہ زبان کی صفائی کرنے سے ذائقے کی حس بہتر ہوتی ہے۔اگر زبان صاف نہ ہو تو اس کے لیے مختلف ذائقوں کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے
زبان سے بیکٹیریا کا خاتمہ کیویٹیز، مسوڑوں کے امراض اور منہ کو متاثر کرنے والے دیگر امراض کی روک تھام میں مدد فراہم کرتا ہے۔مسوڑوں کے امراض سے دل کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026