LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے وعدوں کی پاسداری کی اپیل آبنائے ہرمز مکمل بند، جہازرانوں کو اگلے نوٹس تک سفر نہ کرنے کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف کی کل قطر روانگی متوقع بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ قطر نے سمندری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں، ایرانی حملوں کی شدید مذمت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات قطر میں سوگ کی فضا، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ

Web Desk

12 July 2026

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر سالانہ 2.5 فیصد کی موجودہ شرحِ نمو برقرار رہی تو 2050 تک ملک کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے آبادی میں اضافے کی شرح کو 1.2 فیصد اور شرحِ پیدائش کو 2 سے کم پر لانے کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہر سال تقریباً 11 ہزار مائیں زچگی کے دوران جان کی بازی ہار جاتی ہیں، جس کے تدارک کے لیے مانع حمل ادویات پر عائد ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے این ایف سی (NFC) ایوارڈ کے موجودہ فارمولے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر فنڈز کی تقسیم 82 فیصد آبادی کی بنیاد پر ہوگی تو کوئی بھی صوبہ اپنی آبادی کم کر کے اپنے پیسے کم نہیں کرنا چاہے گا۔ رپورٹ کے مطابق، اس وقت ملک کی نصف آبادی طبی سہولتوں سے محروم ہے اور ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار رہی تو 2050 تک ملک کو مزید 66 ہزار نئے اسکول، 6 لاکھ 79 ہزار اساتذہ اور ساڑھے 6 کروڑ نئی ملازمتوں کی ضرورت ہوگی۔