امریکا: غیرمعمولی جِلد کی بیماری کے پھیلاؤ پر ماہرین پریشان
Web Desk
12 July 2026
امریکا کے مختلف مضافاتی علاقوں میں گلہریوں میں ایک غیر معمولی جلدی بیماری کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث ان کے جسم پر خوفناک رسولیاں بن رہی ہیں اور جنگلی حیات کے ماہرین نے انہیں غیر رسمی طور پر ’زومبی گلہریوں‘ کا نام دے دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کیفیت “اسکوئرل فائبرومیٹوسس” (Squirrel Fibromatosis) نامی وائرل بیماری کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے، جو لیپوری پاکس وائرس کے باعث پھیلتی ہے۔ یہ وائرس متاثرہ گلہری کے زخموں یا لعاب کے براہِ راست رابطے سے دوسری گلہریوں میں منتقل ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم پر مسوں جیسے ابھار بن جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کئی گلہریاں بغیر علاج کے بھی صحت یاب ہو جاتی ہیں، تاہم شدید صورتوں میں یہ رسولیاں جسم کے اندرونی اعضا تک پھیل کر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔ وائلڈ لائف حکام نے واضح کیا ہے کہ اسے برطانیہ میں پائی جانے والی “اسکوئرل پاکس” بیماری سے تشبیہ نہیں دینی چاہیے جو سرخ گلہریوں کے لیے خطرناک ہے۔ یہ صورتحال جنگلی حیات کے اداروں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی گلہریوں کو ہاتھ لگانے یا خوراک دینے سے سخت گریز کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک، 2050 تک آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ
12 July 2026
امریکی ریزیڈنسی پروگرام میں پاکستانی ڈاکٹرز نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
12 July 2026
سائنس دانوں کا کووڈ کی بوسٹر ویکسین سے متعلق اہم انکشاف!
11 July 2026
زیادہ کافی پینے والوں میں جگر کے امراض کا خطرہ کم، نئی تحقیق کے دلچسپ نتائج سامنے آگئے
11 July 2026
کراچی میں مزید دو بچیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو گئی
11 July 2026
لمبی عمر کےلیے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کرنے والا ارب پتی لاعلاج بیماری میں مبتلا
10 July 2026
مسلسل موبائل اسکرولنگ دماغ پر کیا اثر ڈالتی ہے؟ ماہرین نے اہم حقائق سے آگاہ کردیا
10 July 2026
پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن قرار
10 July 2026