LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن قرار

Web Desk

10 July 2026

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے آئندہ 6 ماہ انتہائی فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ بات گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران سامنے آئی، جہاں وفد نے نیشنل ای او سی میں انسدادِ پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کو ملک گیر پولیو مہم، نئی حکمت عملی اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عالمی وفد نے حکومتِ پاکستان کی مؤثر قیادت اور انسدادِ پولیو پروگرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مسلسل تعاون کا عزم دہرایا۔ وفد نے پولیو وائرس کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ صحتِ عامہ کا نظام مؤثر ہو سکے۔ دورے کے دوران وفد نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز اور خواتین ہیلتھ ورکرز سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات سنے، جہاں انہوں نے ملک بھر کے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے فرنٹ لائن ورکرز کی گراں قدر اور غیر معمولی خدمات کو کلیدی قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔