LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

آرتھرائٹس میں مبتلا ہزاروں افراد کس خطرناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں؟

Web Desk

7 July 2026

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جوڑوں کے شدید درد (رمیٹیوڈ آرتھرائٹس) میں مبتلا ہزاروں مریض پھیپھڑوں کی ایک خطرناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں، جس کی بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ طبی جریدے ‘دی لانسیٹ ریسپائریٹری میڈیسن’ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، رمیٹیوڈ آرتھرائٹس محض جوڑوں تک محدود نہیں رہتی بلکہ یہ آٹو امیون بیماری پھیپھڑوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر جوشوا سولومن کا کہنا ہے کہ ہر 6 میں سے ایک مریض میں پھیپھڑوں کی خرابی پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ ہر 10 میں سے ایک مریض ‘آر اے-آئی ایل ڈی’ (انٹرسٹیشل لنگ ڈیزیز) کا شکار ہو جاتا ہے، جس سے پھیپھڑوں میں سوزش اور داغ پڑنے لگتے ہیں اور سانس لینے میں شدید دشواری ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر اس بیماری کی بروقت تشخیص کر لی جائے تو مخصوص ادویات کے ذریعے سوزش کو کم اور پھیپھڑوں میں داغ بننے کے عمل کو سست کر کے اس کا مؤثر علاج ممکن ہے۔