LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

کراچی میں ہلاکت خیز ‘نیگلریا’ کا رواں سال کا پہلا کیس رپورٹ؛ 44 سالہ مریض وینٹی لیٹر پر منتقل

Web Desk

7 July 2026

کراچی میں رواں سال کا پہلا جان لیوا ‘نیگلریا فاؤلری’ (دماغ چاٹنے والے جرثومے) کا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کا شکار ایک 44 سالہ شہری ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، نیگلریا کی تشخیص کے بعد مریض کو شدید دماغی انفیکشن (Primary Amebic Meningoencephalitis) کے باعث لیاقت نیشنل اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں داخل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ دوسری جانب، متاثرہ مریض کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال میں علاج کے بھاری اخراجات ان کی استطاعت سے باہر ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ مجبوراً مریض کو کسی دوسرے سرکاری یا کم خرچ اسپتال میں منتقل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔