برازیل میں دنیا کی پہلی سنگل ڈوز ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری
Web Desk
28 November 2025
جنوبی امریکی ملک برازیل کی حکومت نے سنگل ڈوز کی دنیا کی پہلی ڈینگی سے تحفظ دینے والی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق برازیل میں ہی تیار کی گئی ویکسین کو 12 سے 59 سال کی عمر کے ڈینگی سے متاثرہ افراد پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔مذکورہ ویکسین کے استعمال کی منظوری سے قبل 8 سال تک اس کی آزمائش کی گئی اور بہترین نتائج آنے کے بعد حکومت نے اس کے استعمال کی منظوری دی۔مذکورہ ویکسین کو چینی کمپنی کی مدد سے برازیل میں ہی تیار کیا گیا ہے اور اس میں ڈینگی وائرس کا لائیو وائرس استعمال کیا گیا ہے، جس طرح پولیو ویکسین میں پولیو کا وائرس استعمال کیا جاتا ہے۔مذکورہ ویکسین کے نتائج سے معلوم ہوا تھا کہ ویکسین لگوانے کے بعد ڈینگی بخاری کی مجموعی علامات 74 فیصد تک کم ہوجاتی ہیں۔نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ سنگل ڈوز ویکسین لگوانے کے بعد ڈینگی کی شدید ترین علامات 84 فیصد تک کم ہوجاتی ہیں۔ویکسین 12 سے 59 سال کے افراد کے لیے محفوظ ہے، تاہم جلد ہی اسے مزید کم عمر اور زائد العمر افراد کے لیے بھی تیار کیا جائے گا۔مذکورہ ویکسین کو فوری طور پر صرف برازیل میں ہی استعمال کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں ویکسین کو دوسرے ممالک بھی بھیجے جانے کا امکان ہے۔برازیل کی سنگل ڈوز ڈینگی ویکسین سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے صرف ایک ہی ڈینگی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے رکھی ہے اور اس کے دو ڈوز ہیں اور دونوں ڈوز تین ماہ کے وقفے سے لگائے جاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ڈوپامین کی بحالی سے الزائمرز بیماری میں یادداشت بحال ہونے کی نئی امید
29 April 2026
سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کو WHO پری کوالیفیکیشن حاصل
29 April 2026
کراچی: منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہوگئی
29 April 2026
پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ، 2025 میں 14 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
28 April 2026
وٹامن ڈی فائدہ یا نقصان؟ کن افراد کو احتیاط کی ضرورت ہے
28 April 2026
صحت کے نظام کی بہتری اولین ترجیح، آبادی میں اضافہ بڑا چیلنج ہے: مصطفیٰ کمال
27 April 2026
ذہنی دباؤ نظامِ ہاضمہ پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے: طبی ماہرین
27 April 2026
بلوچستان حکومت شعبہ صحت میں مزید بہتری، سہولیات کے فروغ کیلئے پرعزم
27 April 2026