LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج

سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ

Web Desk

28 November 2025

سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال پر روزانہ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 260 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 43 نئے ڈینگی مریض داخل ہوئے، جبکہ نجی ہسپتالوں میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں ڈینگی کے داخل شدہ مریضوں کی کل تعداد 71 ہو گئی ہے۔

کراچی ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں 25 نئے مریض داخل ہوئے، جبکہ حیدرآباد کے سرکاری ہسپتالوں میں 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں 42 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے، جبکہ نجی ہسپتالوں میں 45 مریضوں کو صحت یاب قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صوبے کے سرکاری اور نجی لیبارٹریوں میں کل 3,328 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 260 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، کراچی کی لیبارٹریوں میں 147 اور حیدرآباد کی لیبارٹریوں میں 113 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔