LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

یہ ورزش ہائی بلڈ پریشر کو قابو کرنےمیں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے!

Web Desk

14 May 2026

طبی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائی بلڈ پریشر (بلند فشارِ خون) کے مریضوں کے لیے ہائی انٹینسٹی انٹرول ٹریننگ (HIIT) اور دیگر ایروبک ورزشیں دوا کی طرح اثر دکھاتی ہیں۔ برازیل کے ماہرین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے نتائج ‘برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن’ میں شائع ہوئے ہیں، جس میں پہلی بار یہ واضح شواہد فراہم کیے گئے ہیں کہ ایچ آئی آئی ٹی اور مختلف ورزشوں پر مشتمل ‘کمبائنڈ ٹریننگ’ بلڈ پریشر کو نمایاں طور پر کم کرنے میں انتہائی مؤثر ہیں۔

تحقیق میں 31 مختلف مطالعات کا تجزیہ کیا گیا جن میں 1,345 ایسے افراد شامل تھے جو ہائی بلڈ پریشر کا شکار تھے۔ نتائج سے ثابت ہوا کہ جاگنگ، سائیکلنگ اور تیراکی جیسی ایروبک ورزشیں نہ صرف دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں بلکہ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس حقیقت کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ باقاعدہ ورزش ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے اور اسے علاج کے بنیادی حصے کے طور پر اپنایا جانا چاہیے۔