بیرونِ ملک میڈیکل و ڈینٹل تعلیم کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار
Web Desk
13 May 2026
حکومتِ پاکستان نے بیرونِ ملک میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے سخت قواعد و ضوابط اور نئی اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ نگرانی قائم کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی بھی طالب علم کو ایم ڈی کیٹ (MDCAT) پاس کیے بغیر بیرونِ ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ روانگی سے قبل پی ایم اینڈ ڈی سی (PM&DC) کے ساتھ رجسٹریشن کو بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اصلاحات کے مطابق، بیرونِ ملک میڈیکل ڈگری صرف اسی صورت میں تسلیم کی جائے گی جب وہ ادارہ پی ایم اینڈ ڈی سی کی منظور شدہ فہرست اور عالمی فیڈریشن برائے میڈیکل ایجوکیشن (WFME) سے الحاق شدہ ہو۔ اسحاق ڈار نے میڈیکل کالجز کی شفاف انسپکشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت میڈیکل تعلیم کے لیے کم از کم 6200 تدریسی گھنٹے اور 80 فیصد حاضری لازمی ہوگی، جبکہ غیر ملکی گریجویٹس کے لیے پاکستان میں پریکٹس سے قبل نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) پاس کرنا بھی ضروری ہوگا۔ غیر انگریزی زبان والے ممالک جانے والے طلبہ کو مقامی زبان سیکھنے اور اپنی رہائشی معلومات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026