بالوں کو جھڑنے سے بچانے کے لیے کن غذاؤں سے پرہیز ضروری ہے؟
Web Desk
25 November 2025
سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کچھ عام غذائیں اور مشروبات بالوں کی صحت کو متاثر کر سکتی ہیں اور بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق خاص طور پر چینی، زیادہ کیفین والے مشروبات اور پروسیسڈ فوڈز بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتے ہیں۔
خطرناک غذائیں اور مشروبات
۔ چینی والے مشروبات: زیادہ میٹھی کافی، گرم چاکلیٹ اور سافٹ ڈرنکس بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
۔ کاربوہائیڈریٹ: کیک، بسکٹ اور مٹھائیاں خون میں گلوکوز کی سطح بڑھا کر بالوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
۔ پروسیسڈ اور پیک شدہ غذائیں: سنیکس، آئس کریم اور چاکلیٹ جیسے الٹرا پروسیسڈ فوڈز بالوں کو کمزور کر سکتے ہیں۔
۔ تلی ہوئی اشیاء: فرائی کی گئی ڈونٹس اور چپس اسکالپ پر جلن پیدا کر سکتی ہیں اور بالوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہیں۔
غذائیت کے ماہرین کے مطابق زیادہ چینی انسولین کی سطح بڑھا سکتی ہے، جس سے بال اگانے والے خلیات کم توانائی حاصل کرتے ہیں اور بال پتلے اور کمزور ہو جاتے ہیں۔ سردیوں میں لوگ عموماً کمفرٹ فوڈز کی طرف زیادہ رجوع کرتے ہیں، جیسے چاکلیٹ، بسکٹ اور تلی ہوئی اشیاء، جو بالوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق بالوں کا جھڑنا ہمیشہ سنگین مسئلہ نہیں ہوتا، یہ وقتی بھی ہو سکتا ہے اور وٹامن کی کمی، ہارمونی عدم توازن یا دیگر صحت کے مسائل کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے، اگر جھڑنا مسلسل بڑھ رہا ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 475 اضافی نشستیں بڑھانے کی تجویز
21 September 2026
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
21 September 2026
مردوں میں Y کروموسوم کی کمی کینسر کے خطرے کی پیشگی علامت
21 September 2026
مصنوعی پلکیں بینائی کی دشمن
20 September 2026
جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا
19 September 2026
پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ موخر کردیا
19 September 2026
نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال
19 September 2026
جنگلات کی آگ کا دھواں دیگر فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے: تحقیق
19 September 2026