LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

انسدادِ پولیو مہم 11 سے 24 مئی تک جاری رہے گی: مصطفیٰ کمال

Web Desk

24 April 2026

کراچی: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک نئی مہم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم 11 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گی۔ یہ اعلان انہوں نے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) سندھ کے کوآرڈینیٹر سے ملاقات کے دوران کیا، جہاں انہیں صوبے اور بالخصوص کراچی میں پولیو کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کراچی کی منتخب ہائی رسک یونین کونسلز میں یہ مہم 10 سال تک کے بچوں کے لیے ہوگی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔ جن علاقوں میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں، وہاں “ریڈ زون” حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے، جس کے تحت ویکسینیشن کوریج کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ سہراب گوٹھ جیسے حساس علاقوں میں نئی ڈسپنسری کے قیام پر کام جاری ہے، جہاں جلد طبی خدمات کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مقامی علماء کرام، کمیونٹی لیڈرز اور سماجی شخصیات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ والدین کے اعتماد میں اضافہ کیا جا سکے۔مصطفیٰ کمال نے حکام کو ہدایت کی کہ مائیکرو پلاننگ کو مزید بہتر بنایا جائے اور کسی بھی وجہ سے ویکسین سے محروم رہ جانے والے (Refusal or Missed) بچوں کی نشاندہی کر کے انہیں ہر صورت قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں اور دور دراز دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور شہری سطح پر نئے ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔