منکی پاکس کے ٹیسٹ اور بہتر علاج معالجے کیلئے متفرق درخواست دائر
Web Desk
24 April 2026
لاہور ہائیکورٹ میں منکی پاکس (Mpox) وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، ٹیسٹنگ کی سہولیات کی کمی اور بہتر علاج معالجے کے حوالے سے ایک متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے معروف قانون دان محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں منکی پاکس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن محکمہ صحت اس خطرناک وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتا ہے۔ درخواست میں درج ذیل اعتراضات اٹھائے گئے ہیں:
آگاہی کی کمی: محکمہ صحت نے عوام کو اس وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے لیے کوئی مؤثر مہم نہیں چلائی۔
ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا فقدان: وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹریز اور ٹیسٹنگ کی سہولیات کے بارے میں پبلک آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے۔
ڈیٹا کی عدم دستیابی: محکمہ صحت منکی پاکس کے حوالے سے درست اور مکمل ڈیٹا جاری کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کو منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دے۔ اس کے علاوہ، عوامی سطح پر آگاہی مہم شروع کرنے اور مفت لیب ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی احکامات جاری کیے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026