LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی ایونٹ پر مبینہ حملے کی سازش ناکام، 5 مشتبہ افراد گرفتار امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا یران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی۔ پی اے اے نوٹم بغیر چمچوں اور پروٹوکول کے باہر نکلیں تاکہ اندازہ ہو،خواجہ اظہار الحسن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا:مریم اورنگزیب سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی انسدادِ دہشت گردی عدالت: علیمہ خان احتجاج کیس میں محسن نقوی اور عطا تارڑ کو طلب کرنے کی درخواست پر دلائل مکمل، پارٹی میں دھڑے بندی نہیں لیکن کچھ لوگوں کے اختلافات ہیں,علی امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کا نیا “فیس لیس آڈٹ سسٹم” اور ٹیکس چوری کے ہولناک انکشافات محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق

سندھ میں کانگو ہیمرجک فیور کے پہلے کیس کی تصدیق

Web Desk

23 April 2026

سندھ میں رواں سال کانگو ہیمرجک فیور کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد محکمہ صحت نے صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ متاثرہ مریض کی شناخت 17 سالہ نوجوان کے طور پر ہوئی ہے جس میں کانگو وائرس کی تمام واضح علامات پائی گئی ہیں اور اسے تشویشناک حالت کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان کو تیز بخار اور جسم کے مختلف حصوں سے خون بہنے کی شکایات ہیں؛ وہ مویشیوں کی دیکھ بھال کے پیشے سے وابستہ تھا۔ واضح رہے کہ کانگو وائرس جانوروں کے جسم پر پائے جانے والے مخصوص کیڑے ‘چیچڑ’ کے کاٹنے یا متاثرہ جانور کے خون سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل اس کیس کے سامنے آنے پر محکمہ صحت نے شہریوں کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ مویشی منڈیوں کا رخ کرنے والے اور جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد لازمی طور پر دستانے اور حفاظتی لباس استعمال کریں تاکہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔