ڈریپ کا آن لائن ادویات کی غیر قانونی فروخت اور تشہیر پر سخت ایکشن، ویب سائٹس بلاک کرنے کی درخواست
Web Desk
21 April 2026
ڈریپ کی جانب سے جاری مراسلے میں ادویات فروخت کرنے والے متعدد آن لائن پلیٹ فارمز کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ بھارت اور ایران سے اسمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔
اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کی فروخت عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ خط میں سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر نسخے کے بغیر ادویات کی تشہیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ڈریپ کے مطابق جنسی صحت، وزن میں کمی اور ذہنی امراض سے متعلق ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی ہے جبکہ سوشل میڈیا اشتہارات لوگوں کو خود علاج کی طرف مائل کر رہے ہیں جو مزید خطرات کو جنم دے سکتا ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت ادویات کی تشہیر اور فروخت ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی ہے اور غیر معیاری ادویات سنگین مضر اثرات حتیٰ کہ جان لیوا پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہیں۔
ڈریپ حکام کے مطابق ادویات کے اشتہارات کے لیے پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے، ادویات کی ضبطی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ملک میں منکی پاکس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، 9 اموات کی تصدیق
ڈریپ نے پی ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ مل کر غیر قانونی ادویات کے اشتہارات ہٹائے جائیں جبکہ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ آن لائن ذرائع سے ادویات خریدنے سے گریز کریں۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن ادویات کی غیر قانونی فروخت اور تشہیر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈریپ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باقاعدہ مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ایسی تمام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کو فوری بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے جو بغیر اجازت ادویات کی فروخت اور تشہیر میں ملوث ہیں۔
تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ان آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے بھارت اور ایران سے اسمگل شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کی جا رہی ہیں، جو کہ ڈرگ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایسی ادویات کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026