LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر کا سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا مطالبہ 2سال میں پیٹرولیم لیوی سے 2 ہزار 725 ارب وصول، رقم آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ نکلی پاکستان کی پہلی شیڈو پالیسی دستاویزات جاری، نجی شعبے کی ترقی پر زور فیلڈ مارشل نے مذاکرات نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی اسلام آباد: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان ٹانک: چیسن کچ میں دہشت گردی، نامعلوم افراد نے مڈل اسکول اور بنیادی ہیلتھ مرکز (BHU) کو دھماکے سے اڑا دیا وزیر مذہبی امور کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، حج سے متعلق امور پر گفتگو وزیراعظم کو عوامی ہال میں چینی ہم منصب کا پرتپاک استقبالیہ، گارڈ آف آنر پیش پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم امریکا،ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چند دن لگ سکتے ہیں: امریکی میڈیا

بچوں میں اندھے پن کے خاتمے کیلئے اسٹیم سیلز کا استعمال

Web Desk

23 November 2025

آسٹریلیا میں قائم چلڈرن میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ڈاکٹر تو ہا لوئی اور ان کے ساتھیوں نے جدید تحقیق میں RPGRIP1 نامی جین پر توجہ رکھی، جو آنکھ کی روشنی محسوس کرنے والے خلیوں (فوٹوریسیپٹرز) کے ارتقاء اور قائم رہنے کے لیے ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایسی جین میں خرابی ہوتی ہے تو بچوں کی نظر شدید طور پر متاثر ہوجاتی ہے اور اب ماہرین نے ایسی بیماریوں کو سمجھنے اور ان کا علاج کرنے کے لیے اسٹیم سیلز کی مدد سے ماڈل تیار کیا ہےجبکہ RPGRIP1 نامی جین کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جن میں متعدد تبدیلیاں ہوتی ہیں اور ان تبدیلیوں سے یہ واضح نہیں ہو پاتا کہ وہ واقعی بیمار ہیں یا نہیں، جس وجہ سے بیماری کی تشخیص اور علاج مشکل بن جاتا ہے۔

طبی ماہرین نے لیبارٹری میں اسٹیم سیلز سے تھری ڈی ریٹِنل آرگنائڈز تیار کیے ہیں جو کہ انسانی آنکھ کے ریٹینا کی ساخت کی کاپی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہےتاہم تیار کیے گئے مذکورہ چھوٹے نمونوں کی بدولت ماہرین یہ جان سکتے ہیں کہ RPGRIP1 کی خرابی آنکھ میں کیسے بیماری کو جنم دیتی ہے۔

تحقیق میں یہ پہلا موقع ہے جب ایسے انسانی ریٹائنل ماڈلز تیار کیے گئے ہیں جو نہ صرف مریض سے لیے گئے اسٹیم سیلز بلکہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خلیوں کے ساتھ بنائے گئے ہیں