خیبرپختونخوا: ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے نیا میرٹ معیار جاری
Web Desk
10 April 2026
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں ڈاکٹروں کی بھرتی کے عمل کو مزید شفاف اور منظم بنانے کے لیے نیا میرٹ معیار جاری کر دیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق، بھرتی کے مجموعی 100 نمبروں میں سے امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈ (اکیڈمک مارکس) کو 60 فیصد وزن دیا جائے گا۔ میرٹ کی اس نئی درجہ بندی کے تحت فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے نمبروں کی تقسیم بھی اسی تناسب سے کی جائے گی تاکہ قابل ترین پیشہ ور افراد کو آگے لایا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اضافی نمبروں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔ ایک، دو اور تین اضافی ڈگریوں کے حامل ڈاکٹروں کو بالترتیب 10، 15 اور 20 اضافی نمبر دیے جائیں گے، جبکہ انٹرویو کے لیے 20 فیصد نمبر رکھے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس نئے طریقہ کار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جس کا مقصد سفارش کے کلچر کو ختم کر کے صرف قابلیت کی بنیاد پر طبی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد: شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ
17 June 2026
سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 53 بچے جاں بحق
16 June 2026
وزن اٹھانا انسانوں کیلئے کتنا مفید ہے؟
16 June 2026
سائنس دانوں نے پہلی بار زندہ بافتوں میں مائیکرو پلاسٹکس کا سراغ لگا لیا
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
مائیگرین کی دوا حمل ضائع ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے: تحقیق
15 June 2026
شہر قائد میں ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض رپورٹ، تعداد 10 ہو گئی
15 June 2026
چینی غذا سے مکمل نکال دینا معدے اور جسمانی صحت کیلئے مضر ہوسکتا ہے
14 June 2026