LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

شدید گرمی میں گردوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟ ماہرینِ صحت نے بتا دیا

Web Desk

10 April 2026

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سخت گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران جسمانی درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی گردوں کی صحت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں گردوں کی پتھری اور الیکٹرولائٹ عدم توازن جیسی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت میں پسینے کے ذریعے پانی کا اخراج بڑھ جاتا ہے، جس سے جسم میں کیلشیم، آکسیلیٹ اور یورک ایسڈ کرسٹلز بننے لگتے ہیں جو بعد ازاں پتھری کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ صرف زیادہ پانی پینا ہی کافی نہیں بلکہ پانی پینے کا درست طریقہ اور غذائی اجزا کا توازن برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہی وقت میں ضرورت سے زیادہ پانی پینا خون میں سوڈیم کی سطح کو کم کر کے تھکن، سر درد اور چکر کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کا استعمال گردوں پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پیشاب کا گاڑھا ہونا، رنگت میں تبدیلی، بدبو، جلن، کمر یا پہلو میں درد اور مسلسل پیاس گردوں کے متاثر ہونے کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں۔ ان خطرات سے بچنے کے لیے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ دن بھر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی پیئں، چاہے پیاس نہ بھی لگی ہو، تاکہ جسم میں نمی برقرار رہے۔

احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ماہرین نے زور دیا ہے کہ گرمیوں میں سبزیوں اور ٹھنڈے پھلوں کا استعمال بڑھا دیا جائے اور سخت دھوپ یا ورزش کے فوراً بعد ٹھنڈے پانی سے غسل (شاور) لینے سے گریز کیا جائے۔ خاص طور پر وہ افراد جو سخت جسمانی مشقت کرتے ہیں، انہیں معتدل الیکٹرولائٹ سپلیمنٹس لینے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ جسم میں نمکیات کی کمی نہ ہو۔ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ گردوں کی تکلیف یا پیشاب میں کسی بھی قسم کی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ کسی بڑے طبی بحران سے بچا جا سکے۔