جنگ سے متاثرہ پاکستانی طلبہ این ای بی امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں: پی ایم ڈی سی
Web Desk
7 April 2026
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے جنگ زدہ علاقوں اور ایران میں زیرِ تعلیم پاکستانی میڈیکل و ڈینٹل طلبہ کے مستقبل کو تحفظ دینے کے لیے نیشنل ایکوئیولنس بورڈ (NEB) امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، یہ امتحان 16 مئی 2026 کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا، جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا اور درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے والے وہ طلبہ جو دو سال مکمل کر کے تیسرے سال میں ہیں، اس کمپیوٹر بیسڈ (MCQs) امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ پاکستان کے میڈیکل کالجز میں مائیگریشن کے لیے این ای بی امتحان پاس کرنا ایک لازمی قانونی تقاضا ہے۔
پی ایم ڈی سی نے خاص طور پر ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کر کے بروقت رجسٹریشن کروائیں تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔ کونسل نے طلبہ اور والدین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ بیرونِ ملک داخلوں سے قبل سیکیورٹی خدشات اور تعلیمی مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے، اور امتحان کے نصاب، سینٹرز اور مکمل شیڈول کی تفصیلات پی ایم ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدام ان سینکڑوں طلبہ کے لیے بڑی راحت ثابت ہوگا جن کی تعلیم جنگی حالات کے باعث تعطل کا شکار تھی
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026