LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے: دریائے سندھ میں 245,000 کیوسِک تک بہاؤ کا امکان، نان و نفقے کا تعین والد کی مالی استطاعت کے مطابق ہوگا: سپریم کورٹ

کینسر کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد انجلین ملک نے کیا سیکھا؟ اداکارہ کا انکشاف

Web Desk

7 April 2026

پاکستان کی نامور ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکارہ انجلین ملک نے موذی مرض کینسر کے خلاف اپنی جنگ اور اس کے زندگی پر اثرات کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیماری کی تشخیص ان کی زندگی کا سب سے بڑا موڑ ثابت ہوئی۔ دنیا نیوز کے پروگرام ‘مذاق رات’ میں شرکت کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ کینسر نے نہ صرف ان کی جسمانی صحت بلکہ زندگی کو دیکھنے کے نظریے اور ترجیحات کو بھی مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔ انجلین ملک کا کہنا تھا کہ اس کڑے وقت نے انہیں سکھایا کہ زندگی میں واقعی اہم کیا ہے اور کس طرح مشکل حالات مخلص اور غیر مخلص رشتوں کی پہچان کروا دیتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی گفتگو میں صحت کے حوالے سے آگاہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو اپنے جسم میں ہونے والی معمولی تبدیلیوں کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ بروقت تشخیص ہی زندگی بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینسر کے تجربے نے انہیں جذباتی طور پر مضبوط بنایا اور اب وہ اپنی زندگی میں بامعنی تعلقات کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ انجلین ملک کے مطابق، زندگی کی غیر یقینی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ذاتی حوصلہ، مضبوط اعصاب اور اپنوں کا ساتھ بے حد ضروری ہے، اور وہ اب اپنی زندگی کو ایک نئے اور مثبت شعور کے ساتھ گزار رہی ہیں۔