خواتین میں 45 سال کے بعد جگر میں چربی بڑھنے کی وجہ سامنے آگئی
Web Desk
5 April 2026
ماہرین امراضِ نسواں کے مطابق خواتین میں پینتالیس سال کی عمر کے بعد جگر میں چربی تیزی سے بڑھنے لگتی ہے، جس کی بنیادی وجہ ہارمون ایسٹروجن کی کمی قرار دی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تولیدی عمر کے اختتام کے بعد جسم میں ایسٹروجن کی سطح کم ہو جاتی ہے، جس کے باعث چربی کی تقسیم میں نمایاں تبدیلی آتی ہے۔ اس دوران کولہوں اور رانوں میں جمع ہونے والی چربی پیٹ اور اندرونی اعضا کے گرد جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
ان کے مطابق اس تبدیلی کے نتیجے میں انسولین کے اثرات کم ہو جاتے ہیں، جس سے جگر میں چربی جمع ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا کہ ابتدائی مراحل میں یہ بیماری خاموش رہتی ہے اور وزن میں واضح اضافہ بھی نہیں ہوتا، جس کے باعث اکثر خواتین بروقت تشخیص نہیں کر پاتیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کیفیت کے نتیجے میں ذیابیطس، دل کے امراض اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، لہٰذا خواتین کو اپنی صحت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026