فیصل آباد: حکومت پنجاب کا جعلی ادویات سے متعلق الرٹ جاری
Web Desk
4 April 2026
حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں جعلی اور مضر صحت ادویات کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق آنکھوں کی بیماریوں، امراضِ جلد اور سٹیرائڈز کے لیے استعمال ہونے والی بعض ادویات کے مخصوص بیچز (Batches) کو جانچ کے بعد انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں (DTLs) نے ان ادویات کے نمونوں کا تفصیلی تجزیہ کیا، جس کے بعد انہیں غیر معیاری اور مضر صحت قرار دیا گیا۔ حکومت نے فوری طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ متعلقہ بیچ نمبر والی تمام ادویات کو فی الفور مارکیٹ سے اٹھا لیا جائے اور میڈیکل اسٹورز پر ان کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ان ادویات کے استعمال سے مریضوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف مستند اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی سے رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز سے ہی ادویات خریدیں اور خریدتے وقت بیچ نمبر اور ایکسپائری لازمی چیک کریں۔حکام نے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹوں کی چیکنگ کا عمل تیز کریں اور جو بھی اسٹور مالکان ان ممنوعہ بیچز کی فروخت میں ملوث پائے جائیں، ان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026