ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے کتنے مریض موجود،وفاقی وزیر صحت نے آگاہ کر دیا
Web Desk
31 March 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ملک میں ایچ آئی وی (HIV) ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام (NACP) کے تحت پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر 84 ہزار 421 مریض رجسٹرڈ ہیں۔
ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ ایڈز کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب اور سندھ میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید بتایا کہ حکومت اس موذی مرض کی روک تھام اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 98 علاج مراکز قائم ہیں جہاں مریضوں کو مکمل طور پر مفت اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی (ART) فراہم کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذریعے نہ صرف رجسٹریشن اور علاج کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ معاشرے میں اس مرض سے جڑے منفی تاثر کو ختم کیا جا سکے اور بروقت تشخیص کو ممکن بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026