وزن کم کرنیوالی ادویات وزن گھٹانے کے علاوہ کیا فائدے رکھتی ہیں؟
Web Desk
28 March 2026
نیویارک/لندن: ایک جدید طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وزن کم کرنے والی مشہور زمانہ GLP-1 کلاس کی ادویات (جیسے اوزیمپک اور ویگووی) نہ صرف موٹاپے سے نجات دلاتی ہیں بلکہ ایک فعال اور توانائی سے بھرپور زندگی گزارنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ 2020 کی دہائی کے آغاز سے امریکہ میں مقبول ہونے والے ان انجیکشنز کے بارے میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر آٹھ میں سے ایک امریکی ان کا استعمال کر رہا ہے۔
سائنس دانوں کے حالیہ مطالعے کے مطابق، ان ادویات کے فوائد صرف وزن کم کرنے تک محدود نہیں بلکہ یہ جسم کے دیگر اعضاء کے نظام کے لیے بھی انتہائی سودمند ہیں۔ تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ یہ ادویات اس نقصان دہ سوزش (Inflammation) کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں جو مہلک کینسر، ڈیمنشیا اور قلبی امراض (دل کی بیماریوں) کا سبب بنتی ہے۔
امریکن کڈنی فنڈ (American Kidney Fund) کی رپورٹ کے مطابق، GLP-1 ادویات گردوں کی بیماری کو بگڑنے سے روکنے اور گردے فیل ہونے کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں، کنگز کالج لندن کی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیماگلوٹائڈ (Semaglutide)، جو اوزیمپک اور ویگووی کا بنیادی جز ہے، جگر کی بیماری میں مبتلا دو تہائی مریضوں کے لیے مؤثر ثابت ہوا ہے۔ طبی ماہرین ان ادویات کو جدید طب میں ایک بڑے انقلاب کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو مستقبل میں متعدد دائمی بیماریوں کے علاج کا رخ بدل سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026