سی سیکشنز کی فوٹیج بنانے کا معاملہ، 4 ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ معطل
Web Desk
28 March 2026
لاہور: لاہور کے تاریخی لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں آپریشن تھیٹر میں دورانِ سرجری دو سی سیکشنز (C-Sections) کی ویڈیو بنائی گئی اور اسے ‘مقابلہ’ قرار دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈاکٹروں کو یہ بحث کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پہلے آپریشن کون مکمل کرتا ہے۔ حکومتِ پنجاب نے اس غیر پیشہ ورانہ رویے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس عمل کو طبی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی اور مریض کے وقار کی توہین قرار دیا ہے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے فوری طور پر ویڈیو میں موجود چار لیڈی ڈاکٹرز، جن میں ڈاکٹر طیبہ فاطمہ طور، ڈاکٹر ماہم امین، ڈاکٹر زینب طاہر اور ڈاکٹر عائشہ افضل شامل ہیں، کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ معطل کر دی ہے۔
سیکرٹری صحت عظمت محمود کے مطابق، ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر فرح انعام اور گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین سے تحریری جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت پر تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس واقعے نے ہسپتالوں میں مریضوں کی رازداری اور ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ مہارت پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026