LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ ابتدائی ملاقات میں ٹرمپ کے ساتھ اچھا رابطہ قائم ہوا ہے، برطانوی وزیراعظم اسلام آباد ضرور آئیں گے، پرامن ماحول برقرار رکھا جائے گا: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی چینی صدر کا ٹرمپ پر تائیوان کو اسلحہ فروخت روکنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا امکان طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ احتجاج، دھرنے جاری، حافظ نعیم الرحمان کا لیوی ختم کرانے تک پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق گمراہ کن رپورٹنگ کی وضاحت جاری کر دی ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ مفاہمت اور مکالمے سے سیاسی و معاشی استحکام آئے گا: چودھری سرور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال حوصلہ افزا، مختلف آپریشنز جاری ہیں: مریم نواز افغانستان سے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کیخلاف امریکا، پاکستان کی مشترکہ کارروائی

سرد موسم میں مونگ پھلی کے حیران کن طبی فوائد سامنے آگئے

Web Desk

20 November 2025

سردی کے موسم میں مونگ پھلی کا استعمال عام ہے اور اکثر لوگ اسے مختلف انداز میں کھاتے ہیں، مگر بہت سے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ مونگ پھلی بادام، اخروٹ یا کاجو جتنی صحت بخش نہیں ہوتی۔ حقیقت اس کے برعکس ہے، کیونکہ ماہرین کے مطابق کم قیمت ہونے کے باوجود مونگ پھلی غذائیت کے اعتبار سے نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق مونگ پھلی پروٹین، صحت مند چکنائی اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، جبکہ اس میں میگنیشیم، فولیٹ، وٹامن ای، کاپر، کیلشیئم، آئرن، زنک اور متعدد بی وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں، جو مجموعی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مونگ پھلی دل کے لیے اخروٹ اور بادام کی طرح ہی فائدہ مند ہے، کیونکہ یہ کولیسٹرول کی سطح کم کرکے امراضِ قلب کے خطرات گھٹاتی ہے اور بلڈ کلاٹس بننے سے روکتی ہے، جس سے فالج اور ہارٹ اٹیک کا امکان کم ہوتا ہے۔

پروٹین کی زیادہ مقدار کے باعث مونگ پھلی پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رکھتی ہے، جس سے بے وقت کھانے کی عادت کم ہوتی ہے اور جسمانی وزن بڑھنے کے بجائے کم ہوسکتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض بھی اسے اعتدال میں رہ کر کھا سکتے ہیں کیونکہ یہ بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ نہیں کرتی، جبکہ مختلف مطالعات کے مطابق مونگ پھلی کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بھی گھٹتا ہے۔

فائبر کی وجہ سے مونگ پھلی نظام ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے اور جسمانی ورم کم کرنے میں مددگار ہے، جبکہ اس کے استعمال کو معدے کے کینسر کے خطرے میں کمی سے بھی جوڑا گیا ہے۔ باقاعدگی سے مونگ پھلی کھانے والے افراد میں قبل از وقت موت کا مجموعی خطرہ بھی کم دیکھا گیا ہے، اگرچہ اس کی وجہ واضح نہیں لیکن ماہرین اسے مفید قرار دیتے ہیں۔ کولیسٹرول لیول بہتر رکھنے کے باعث مونگ پھلی مرد و خواتین میں پتے کی پتھری کا امکان بھی کم کرتی ہے۔

وٹامن بی 3 کے سبب مونگ پھلی جِلد اور اعصابی نظام کے لیے فائدہ مند ہے، یہ وٹامن بڑھتی عمر کے ساتھ جھریاں بننے کے عمل کو سست کرتا ہے اور جلدی بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے۔ دل کی صحت میں بہتری کے مثبت اثرات دماغی صحت پر بھی پڑتے ہیں، اور تحقیق کے مطابق مونگ پھلی کھانے سے ذہنی تنزلی کا خطرہ بھی کم ہوسکتا ہے۔

نوٹ: یہ معلومات طبی تحقیقی رپورٹس پر مبنی ہیں، اپنا ذاتی طبی مشورہ اپنے ڈاکٹر سے ضرور حاصل کریں۔