جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Web Desk
20 March 2026
نئی تحقیقی رپورٹس کے مطابق نوجوان افراد میں Heart Attack کی شرح میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر 20 سے 50 سال کی عمر کے افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جہاں بڑی عمر کے افراد میں دل کے دورے کی شرح کم ہوئی ہے، وہیں نوجوانوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر افراد کو اس کی علامات کا بھی علم نہیں ہوتا۔تحقیق میں ایک بڑی وجہ Ultra-processed foods کا زیادہ استعمال قرار دیا گیا ہے۔ ان غذاؤں میں فاسٹ فوڈ، بیکری آئٹمز، میٹھے مشروبات، انسٹنٹ نوڈلز اور پیک شدہ اسنیکس شامل ہیں، جن میں نمک، چینی اور مصنوعی اجزاء زیادہ جبکہ فائبر کم ہوتا ہے۔University of Texas کی تحقیق کے مطابق ان غذاؤں کے زیادہ استعمال سے دل کے امراض، فالج اور موت کا خطرہ 67 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، جبکہ ہر اضافی الٹرا پراسیس غذا کے استعمال سے خطرہ مزید 5 فیصد بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں 45 سے 84 سال کے 6,814 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جو ابتدا میں دل کے امراض سے محفوظ تھے، تاہم وقت کے ساتھ ان کی غذائی عادات اور صحت کا تجزیہ کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے، مگر شواہد واضح کرتے ہیں کہ غیر صحت بخش خوراک دل کی بیماریوں کا بڑا سبب بن رہی ہے، اس لیے الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کم کرنا ہی بہتر ہے۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026