LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

خیرپور میں چکن پاکس سے تین نومولود بچے دم توڑ گئے

Web Desk

16 March 2026

خیرپور: سندھ کے ضلع خیرپور میں چکن پاکس (چیچک) نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے، جہاں گزشتہ تین دنوں کے دوران 3 نومولود بچوں سمیت مجموعی طور پر 5 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ محکمہ صحت نے اب تک 3 بچوں کی اموات کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کنب، بوزدار وڈا، گاڑہی پل اور گردونواح کے علاقوں میں 100 سے زائد بچے اس موذی مرض میں مبتلا ہیں، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر برکت علی نے صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل 9 رکنی کمیٹی روانہ کر دی ہے جو بچوں کے خون کے نمونے اور دیگر ٹیسٹ جمع کرے گی۔ مزید برآں، ضلع بھر کے تمام تعلقہ ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر آئیسولیشن وارڈز قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ متاثرہ بچوں کو دیگر سے الگ رکھ کر ان کا علاج کیا جا سکے۔