LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمان یورپی یونین کا یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا اور یورپ کو قریبی اتحاد قائم کرنا چاہئے: وزیراعظم مارک کارنے کا مطالبہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، حزب اللہ کو بھی ختم کیا جائے گا: نیتن یاہو امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی چین کا ایران سے حوثیوں پر اثرو رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی بوچا واقعات مغربی منصوبہ بندی سے کی گئی اشتعال انگیزی تھے، ماریہ زخارووا امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا پاکستانی طالبہ کی شائستہ روسی زبان نے سرگئی لاوروف کو متاثر کردیا

کھانسی کا معروف سیرپ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ نکلا

Web Desk

6 March 2026

Punjab Drug Control Board نے میڈیکل اسٹورز پر جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کے بعد پانچ ادویات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ٹیسٹنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ بعض ادویات کے مخصوص بیچز جعلی اور غیرمعیاری ہیں جو مختلف میڈیکل اسٹورز پر فروخت ہو رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ہڈیوں اور کیلشیم کے لیے استعمال ہونے والے ملٹی وٹامنز کے مخصوص بیچ جعلی پائے گئے، جبکہ اسلام آباد کی ایک فارماسوٹیکل کمپنی کے نام سے جعلی ملٹی وٹامنز میڈیکل اسٹورز میں فروخت کیے جا رہے تھے۔

ڈرگ کنٹرول بورڈ کے مطابق کھانسی کا ایک معروف سیرپ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ نکلا، جبکہ درد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والا ایک مخصوص انجیکشن بھی غیرمعیاری قرار دیا گیا۔ انجیکشن میں ذرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق درد کا انجیکشن لاہور جبکہ کھانسی کا سیرپ کراچی میں تیار کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ جانوروں کے علاج میں استعمال ہونے والے دو انجیکشنز بھی غیرمعیاری قرار دیے گئے، جن میں اصل اجزا کی مقدار مقررہ معیار کے مطابق نہیں پائی گئی۔ یہ ادویات لاہور اور کراچی کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے تیار کی تھیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ متعلقہ ادویات کو میڈیکل اسٹورز سے فوری طور پر واپس منگوایا جائے تاکہ عوام کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔