اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنےکا خدشہ، قومی ادارہ صحت
Web Desk
18 November 2025
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنےکا خدشہ ہے، فضا میں زہریلے مادے اور سردی مل کر نمونیا پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ فضائی آلودگی سے بچوں، عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کو زیادہ خطرہ ہے۔ایڈوائزری کے مطابق لاہور، ملتان،گوجرانوالا، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کا اسموگ سے دو چار ہونےکا زیادہ خدشہ ہے۔ایڈوائزری کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی زیادہ ہے، شہریوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں ہیلتھ اتھارٹیز اور ماہرین اسموگ کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں، اسموگ میں بچے زیادہ دیرگھر سے باہر رہنے سےاجتناب برتیں، اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک کا استعمال کریں۔
متعلقہ عنوانات
سویا اور دالوں کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کر سکتا ہے: تحقیق
25 May 2026
لاہور میں انسدادِ پولیو مہم کامیاب، مقررہ اہداف سے زائد کامیابی حاصل
25 May 2026
عیدالاضحیٰ کی آمد کیساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ
25 May 2026
ایبولا وائرس کی نئی قسم کیخلاف ویکسین سے متعلق اہم پیشرفت
23 May 2026
پھیپھڑوں میں خون جمنا کتنا خطرناک؟ پلمونری ایمبولزم خاموش مگر جان لیوا بیماری قرار
23 May 2026
عالمی ادارۂ صحت نے کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وبا کی صورتحال کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا
23 May 2026
پنجاب حکومت کا ڈی جی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ
22 May 2026
انسدادِ پولیو مہم، 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل
22 May 2026