LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن قرار دے دیا برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری

امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر سے خود کو بچانا چاہتے ہیں؟ آخر کیسے

Web Desk

18 November 2025

جرنل مالیکیولر نیوٹریشن اینڈ فوڈ ریسرچ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اورنج جوس پینے کی عادت سے کارڈیو میٹابولک صحت بہتر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ کارڈیو میٹابولک صحت سے مراد دل اور میٹابولزم کے افعال کی مجموعی حالت ہے، اگر کارڈیو میٹابولک صحت متاثر ہو تو ہارٹ اٹیک، فالج، جگر پر چربی چڑھنے اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔اس تحقیق میں صحت مند رضاکاروں کو شامل کیا گیا تھا جن کو 2 ماہ تک روزانہ کچھ مقدار میں اورنج جوس کا استعمال کرایا گیا۔ان افراد کو روزانہ 2 چھوٹے کپ اورنج جوس کا استعمال کرایا گیا تھا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اورنج جوس میں موجود اجزا سے لبلبلے کے خلیات کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ ملتا ہے جس سے انسولین کے افعال بہتر ہوتے ہیں، میٹابولزم کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ جسمانی ورم میں کمی آتی ہے۔تحقیق کے مطابق ہمارا جسم اورنج جوس میں موجود حیاتیاتی مرکبات پر ردعمل ظاہر کرتا ہے جس سے کارڈیو میٹابولک صحت بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس جوس میں موجود اجزا جس میں متعدد طریقوں سے کام کرتے ہیں، یعنی خون میں چکنائی کو کنٹرول کرتے ہیں، بلڈ پریشر کنٹرول کرتے ہیں جبکہ ورم میں کمی لاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مالٹے کو روزانہ کھانے سے بھی یہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جبکہ سالم پھل سے فائبر بھی جسم کا حصہ بنتا ہے