LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

وزن گھٹانے کی ادویات آنکھ کے امراض کا سبب بن سکتی ہیں: تحقیق

Web Desk

18 November 2025

جاما نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں 15 لاکھ کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

مطالعے میں معلوم ہوا کہ ذیا بیطس میں مبتلا افراد جو سیماگلوٹائڈ یا ٹائرزیپیٹائڈ جیسی ادویات کا استعمال کر رہے تھے ان کے آپٹک نرو ڈِس آرڈر میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔محققین کے مطابق تحقیق نے خاص طور پر ’نان-آرٹیریٹک اینٹیریئر اِسکیمک آپٹک نیورو پیتھی‘ (NAION) نامی نایاب لیکن خطرناک کیفیت کو واضح کیا، جس میں آپٹک نرو میں خون کی گردش اچانک کم یا رک جاتی ہے جو ’آئی-اسٹروک‘ کا سبب بنتی ہے۔ مریضوں کو اس کا ادراک اس وقت ہوتا ہے جب ان کی ایک آنکھ کی بینائی چلی جاتی ہے۔اس وقت تک طبی دنیا میں کیفیت کا کوئی علاج نہیں ہے۔ماضی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 10 ہزار میں سے کسی ایک مریض کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔لیکن تازہ ترین تحقیق میں ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد جو سیماگلوٹائڈ یا ٹائرزیپیٹائڈ جیسی ادویات کا استعمال کر رہے تھے میں سے 35 افراد میں NAION پایا گیا۔