LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا 4 فلسطین نواز کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ، تیونس میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدہ گرین لینڈ کی خودمختاری کو متاثر نہیں کرے گا، ڈنمارک

لاہور ایئر پورٹ: ایف آئی اے ملازمین کیلئے سکرینگ اور ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح

Web Desk

20 February 2026

لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبودِ آبادی خواجہ عمران نذیر نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے افسران اور ملازمین کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی اسکریننگ اور ویکسینیشن کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کیپٹن (ر) محمد علی ضیا، ایس پی اویس شفیق، سی ای او ہیلتھ لاہور اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ کیمپ کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے نے خود بھی اپنا بلڈ ٹیسٹ کروایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ “پاکستان کے تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں، اور ہماری حکومت پنجاب سمیت ملک کے ہر ادارے کے ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔”

صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کے ہمراہ ایئرپورٹ پر قائم فیلڈ ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔ کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے ان طبی سہولیات کی فراہمی پر وزیرِ صحت کا شکریہ ادا کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ مستقبل میں بھی ایف آئی اے کے عملے کے لیے اسکریننگ اور ویکسینیشن کے عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔