LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے، مریم نواز جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع، ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار شریک کوئٹہ میں سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ نصب آج کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے تاریخی مارچ کا آغاز ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حوثی ملیشیا کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا

پنجاب حکومت کا غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا ایکشن

Web Desk

17 February 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے دو ادویات مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم دے دیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق سیٹریزین 10mg ٹیبلٹ اور آئیورمیکٹن انجیکشن کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ری کال نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ غیر معیاری ہونے کی وجہ سے انسانی اور ویٹرنری ادویات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ادویات کو صحت کے لیے مضر قرار دیا اور دوا ساز کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر متعلقہ بیچ واپس لیں۔ محکمہ صحت نے میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کو بھی ادویات کی فروخت فوری بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

محکمہ صحت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مشکوک بیچ استعمال نہ کریں کیونکہ غیر معیاری ادویات کے استعمال سے مضر اثرات کا خدشہ ہے۔ ساتھ ہی ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف سخت نگرانی اور کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔